جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم کو جرمانہ

image
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب  سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے پانچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کاٹ لیے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت سے پانچ اوورز پیچھے رہی جس کی وجہ سے ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کو یہ جرمانہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت عائد کیا گیا ہے جو اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں۔

اس قانون کے تحت کھلاڑیوں کو ہر اس اوور کے لیے پانچ فیصد میچ فیس جرمانہ کیا جاتا ہے جو ان کی ٹیم مقررہ وقت میں مکمل نہیں کر پاتی ہے۔

پاکستان کے پوائنٹس آئی سی سی کے آرٹیکل 16.11.2 کے تحت کاٹے گئے ہیں۔ یہ آرٹیکل آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پلیئنگ کنڈیشنز سے متعلق ہے۔

اس آرٹیکل کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کیے گئے ہر اوور کے لیے ٹیم سے ایک پوائنٹ کاٹ لیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔

    

View this post on Instagram           A post shared by ICC (@icc)

پیر کو کیپ ٹاؤن میں جبونی افریقی اوپنرز نے 58 رنز کا ہدف آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.