چیمپئنز ٹرافی کے لیے یونس خان افغانستان ٹیم کے مینٹور مقرر

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کر دیے گئے ہیں۔

کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک بَز کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کو اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

یونس خان اس سے قبل 2022 میں افغان ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

افغان بورڈ کے ترجمان سعید نسیم سعادت نے اس بارے میں کہا ہے کہ ’افغان بورڈ نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے سابق تجربہ کار ٹاپ آردڑ کھلاڑی یونس خان کو مینٹور تعینات کیا ہے۔‘

یونس خان پاکستان کی جانب سے 118 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 10099 رنز بنائے۔

وہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے نمبر ون بیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

اُن کی قیادت میں پاکستان نے 2009 کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ بھی جیتا۔

وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

اس سے قبل یونس خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی اور ابوظبی ٹی10 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کے ساتھ بھی بطور ہیڈ کوچ کام کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.