یہ حجاب کا کون سا طریقہ ہے۔۔ نور بخاری کے نئے انداز پر تنقید! بِلبلا کر کیا جواب دیا؟

image

نور بخاری ایک سابق اداکارہ، ایک سیاستدان کی بیوی اور تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اب اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف کر دی ہے اور اپنا طرزِ زندگی بہت بدل لیا ہے۔

حال ہی میں نور بخاری نے ایک فیملی فنکشن کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ کھڑی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور نے پگڑی اسٹائل کا اسکارف پہنا ہوا ہے، اور لکھا ہے "ماشاء اللّٰہ، الحمد اللّٰہ، سبحان اللّٰہ"۔

نور جب یہ تصویر پوسٹ کی تو صارفین کو ان کے حجاب کا یہ اسٹائل ایک آنکھ نہ بھایا، اور انہوں نے سابقہ اداکارہ پر جم کے تنقید کی اور اسلام کا مذاق اڑانے پر خوب کھری کھوٹی سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ، یہ مناسب حجاب نہیں ہے اور اسلام میں کوئی اپنا اصول نہیں بنا سکتا۔

اس پر آخر نور بھی خاموش نہ رہ سکیں اور تنقید کرنے والوں کو جواب دے ڈالا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا؛

"حجاب کرنا یا سر ڈھکنا میرا ذاتی معاملہ ہے، یہ میں اپنے لیئے کرتی ہوں آپ لوگوں کیلیئے نہیں، اسلیئے اس پر کمنٹ کرنا بند کریں۔ اگر میری قبر کا حساب آپ نے دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں"۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.