تمہارے ساتھ چلوں گی۔۔ نیلم منیر نے ولیمہ پر کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا اور قیمت کیا تھی؟ خوبصورت تصاویر وائرل

image

"جہاں بھی ہماری تقدیر ہمیں لے جائے، چاہے لوگوں کے بیچ ہو یا دنیا کے کنارے پر، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ چلوں گی۔"

یہ کہنا ہے پاکستان کی مقبول اداکارہ نیلم منیر کا جنھوں نے گزشتہ شب اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر محمد راشد کے لیے ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی پوسٹ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر اپ لوڈ کیں، جن میں وہ شاندار لگ رہی ہیں، جب کہ محمد راشد شلوار قمیض کے ساتھ شیروانی میں دلہن کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

نیلم اور راشد کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئیں، اور مداحوں کی جانب سے ان کی شادی کی تصاویر پر محبت بھرا ردعمل آیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر کے ساتھ نیلم منیر نے اپنے شوہر کے لیے ایک خاص پیغام بھی تحریر کیا، اور ساتھ ہی دل والے ایموجی کا بھی استعمال کیا، جو ان کے رومانوی جذبات کو مزید گہرا کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیلم منیر نے اپنی شادی پر پرنیاں بائے عائشہ کا جوڑا زیب تن کیا ہے جس کی قیمت ویب سائٹ کے مطابق 640,000.00 روپے ہے۔ جبکہ جیولری، نیشنل جیولرز، میک اپ ثنا سارہ سیلون اور اسٹائلنگ وردہ کیانی سے کرائی گئی ہے۔ نیلم منیر کے دلہا کا جوڑا ایج پبلک آفیشل سے لیا گیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.