فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے بعد اب رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف

image

ویسے تو اب فولڈ ایبل اسمارٹ فونز عام ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر اب پہلی بار ایک ایسا لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا ہے جو فولڈ ایبل نہیں بلکہ رول ایبل ہے۔

جی ہاں واقع ایک چینی کمپنی کی جانب سے دنیا کا پہلا رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرایا گیا ہے جو اوپر کی جانب کھل کر 16 انچ کا ہو جاتا ہے۔

اس کانسیپٹ ڈیوائس پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور مگر اب جاکر صارفین کے لیے تیار کیا جانے والا ورژن لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا گیا۔

تھنک بک پلس جنریشن 6 رول ایبل نامی یہ لیپ ٹاپ اوپر کی جانب پھیلتا ہے اور اس طرح 14 انچ کا ڈسپلے 16.7 انچ کا ہو جاتا ہے۔

ڈیوائس کے اندر انٹیل کور الٹرا 200 وی سیریز پراسیسر موجود ہے جبکہ 32 جی بی تک ریم اور ایک ٹی بی تک اسٹوریج صارفین کو دستیاب ہوگی۔

گرافکس کے لیے انٹیل ایکس ای 2 کو استعمال کیا گیا ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی 7 سپورٹ دی گئی ہے جبکہ بلیوٹوتھ 5.4 وائرلیس کنکٹویٹی کے لیے موجود ہے۔

5 میگا پکسل آئی آر ویب کیمرا ویڈیو کالنگ یا دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا تاہم قیمت نہیں بتائی گئی مگر امکان ہے کہ یہ 3 ہزار ڈالرز تک کا ہوسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.