یہ تو بلکل کورین بچہ لگ رہا ہے۔۔ پہلی بار سمیع خان نے بیٹے کی جھلک دکھا دی، صارفین نے تعریف کے پُل باندھ دیئے
سمیع خان ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ خوش شکل شخصیت کے مالک بھی ہیں، ان نے مداح نہ صرف ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں بلکہ وہ ان کے لُکس کے بھی دیوانے ہیں۔
گزشتہ روز سمیع خان نے پہلی بار اپنے بیٹے شمیر خان کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جو دیکھتے ساتھ ہی وائرل ہوگئی۔
اداکار نے اپنے بیٹے کا تعارف مداحوں سے کرواتے ہوئے لکھا کہ، "یہ دنیا مزید حسین ہوگئی! ماشاء اللّٰہ"۔
شمیر خان اگست 2023 میں پیدا ہوئے تھے۔ اداکار نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کیا جانے والا فوٹوشوٹ شیئر کیا ہے۔
مداح، دوست اور فالوورز شمیر خان کی دلکش تصاویر کو پسند کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا کہ وہ سمیع خان کی کاربن کاپی ہیں، جب کہ کچھ نے کہا کہ وہ ایک پیارے کورین بچے سے مشابہت رکھتا ہے۔
ننھے شمیر کو مداحوں کی طرف سے خوب پیار مل رہا ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نے پیارے بچے کے لیے اپنی محبت، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔