’ایسے شخص کو بیٹی نہیں دے سکتی‘، انڈیا میں نشے میں دھت دولہا خالی ہاتھ واپس

image

انڈیا میں شراب پی کر آنے والے دولہے کو بغیر دلہن کے واپس جانا پڑا جب لڑکی کی ماں نے کھلے عام اعلان کیا کہ ’میں اپنی بیٹی ایسے شخص کے حوالے نہیں کر سکتی۔‘

ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بینگلورو کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس پر دلہن کی والدہ کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

دولہا اور اس کے دوست شادی کی رسومات کے لیے منڈپ پر پہچے تو لڑکی ماں کو فوراً انداز ہو گیا کہ وہ نشے میں ہیں، جس پر انہوں نے اسی وقت ایکشن لیا۔

ویڈیو میں دلہن کی ماں کو ہاتھ جوڑ کر دولہے والوں کو واپس جانے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’ابھی سے ایسے تیور ہیں تو آگے میری بیٹی کے مستقبل کا کیا ہو گا۔‘

کچھ لوگ صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم حتمی فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب نشے میں دھت دولہے نے آرتی کی تھالی کو اٹھا کو زمین پر پٹخ دیا۔

جس پر دلہن کی والدہ ان سے کہتی ہیں کہ ’آپ لوگ چلے جائیں۔‘

اس ویڈیو پر تبصروں میں زیادہ تر صارفین لڑکی کی ماں کے اقدام کو سراہتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی خاطر نامناسب رویے کے خلاف ٹھوس موقف اپنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اچھا لگا کہ انڈین خواتین اپنے بچوں کے لیے کھلے عام سٹینڈ لینا شروع ہو گئی اور ان کو اس کی پرواہ نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے۔ ہمیں ایسا مزید کرنے کی ضرورت ہے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے ایک بہترین کام کیا ہے اگر کوئی شخص شادی کے دن کھلے عام ایسا کر سکتا ہے تو وہ آگے بھی ہمیشہ ایسا ہی کرے گا۔‘

انسٹاگرام کے ایک صارف نے خاتون کے اس جملے کو ’زبردست‘ قرار دیتے ہوئے دوبارہ لکھا کہ ’انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی اپنے خاندان میں داخل ہونے دینا چاہتی ہوں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.