کنگنا رناوت نے ہدایت کار کرن جوہر کو کیا پیشکش کی ہے؟

image
لگتا ہے کہ بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت معروف فلم میکر کرن جوہر کے ساتھ جاری طویل عرصے کے تنازع کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔

شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ایک لمبے عرصے تک کرن جوہر پر تنقید کرنے کے بعد اب کنگنا رناوت ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

لیکن اس میں تھوڑی سی مختلف اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے کے بجائے ان سے اپنی فلم میں اداکاری کروانا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ ’میں بطور ہدایت کار فلم بناؤں گی تو کرن جوہر کو ایک اچھے کردار کی پیشکش کروں گی۔‘

اس سے قبل متعدد مرتبہ کنگنا رناوت کی جانب سے کرن جوہر الزام لگایا جاتا رہا کہ وہ اپنی فلموں میں صرف شوبز شخصیات کے بچوں کو ہی موقع دیتے ہیں۔

سونی ٹی وی کے ریئلٹی شو انڈین آئیڈل میں شرکت کے دوران کنگنا رناوت نے کرن جوہر کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اداکارہ سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ان کے اور کرن جوہر کے درمیان چپقلش کے باوجود وہ اگر انہیں فلم آفر کرتے ہیں تو وہ اس پر کیا ردعمل دیں گی؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں معذرت خواہ ہوں لیکن میرے خیال میں کرن سر کو میرے ساتھ موی کرنی چاہیے، میں انہیں بہت اچھا رول دوں گی اور ایک اچھی فلم بناؤں گی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ کوئی ساس بہو کی چغلی بازی والی فلم نہیں ہو گی بلکہ یہ ایک باقاعدہ فلم ہو گی اور کرن سر کو اس میں ایک باقاعدہ کردار ملے گا۔‘

یاد رہے کہ 2017 میں کنگنا رناوت کی ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کے دوران کرن جوہر سے کچھ نوک جھوک ہو گئی تھی۔

کنگنا نے کرن جوہر کو ’مووی مافیا‘ اور ’اقربا پروری کا علمبردار‘ قرار دیا تھا۔ کرہن جوہر نے اس وقت اداکارہ کی ان باتوں کا کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے کہا تھا کہ اس بیان نے انہیں تکلیف دی کیونکہ انہوں نے کئی ایسے ڈائریکٹرز اور اداکاروں کو لانچ کیا ہے جو فلم انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.