عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلہ تین بار مؤخر ہونے کے بعد آج متوقع

image

اسلام آباد کی احتساب عدالت آج سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔ 

عدالت کے عملے نے پی ٹی آئی کے وکلا کو مطلع کیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح ساڑھے 11 بجے فیصلہ سنائیں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مسلسل تین بار ملتوی ہو چکا ہے۔

رواں ہفتے پیر کے روز 13 جنوری کو توقع کی جارہی تھی کہ اس اہم مقدمے کا فیصلہ بالآخر سنا دیا جائے گا، تاہم عدالت نے اس کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کرتے ہوئے 17 جنوری تک مؤخر کر دیا تھا۔

جج ناصر جاوید رانا نے کہا تھا کہ وہ صبح ساڑھے آٹھ بجے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم مجرمان کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دستخط شدہ فیصلہ تیار ہے۔ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

قبل ازیں عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقدمے کا فیصلہ چھ جنوری 2025 کو سنایا جائے گا۔ تاہم گذشتہ سماعت پر جج کی رخصت کے باعث فیصلہ نہیں سنایا گیا تھا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہو گیا تھا جبکہ نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا۔ 

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا، جس کے بعد فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد چھ جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی اور پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی گئی۔

تاہم پیر بروز 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کے لیے ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ دے دی گئی اور بتایا گیا کہ اب اس کا اعلان 17 جنوری کو کیا جائے گا۔

پیر کے روز فیصلہ سننے کے لیے نہ تو عمران خان کی اہلیہ آئیں نہ ان کا کوئی وکیل اور نہ ہی کوئی اور نمائندہ۔

جبکہ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا تھا کہ عدالتی عملے نے آج فیصلہ سنائے جانے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اس کے علاوہ عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوشن ٹیم کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.