پاکستان میں پہلا روزہ اور عید کب ہوگی؟ ماہرین نے ممکنہ تاریخ بتا دیں

image

ماہ رجب کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ اسلامی مہینے چاند کے نظر آنے پر منحصر ہوتے ہیں، لیکن ماہرین فلکیات نے اس بار رمضان اور عیدالفطر کی متوقع تاریخیں پہلے ہی بتا دی ہیں۔

ماہر فلکیات کے مطابق، رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ 2025 کو نظر آنے کی توقع ہے۔ اس حساب سے یکم رمضان المبارک یکم یا 2 مارچ کو ہوگا، اور اہلِ ایمان اپنے روحانی سفر کا آغاز کریں گے۔

اسی طرح، عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو دکھائی دینے کا امکان ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

پاکستان میں اسلامی تہواروں کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ ہمیشہ رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔ چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر اجلاس منعقد ہوتے ہیں، جہاں ماہرین اور علما چاند کی تصدیق کرتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.