190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان کو 14 ، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ اور ان کی اہلیہ کو 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی ، اس کے علاوہ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے  کا حکم بھی دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ  سزا کاٹنا پڑے گی۔

۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ یونیورسٹی سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس کی سماعت ایک سال میں مکمل ہوئی، اس دوران کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا اور فیصلہ سنانے کے لیے 23 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا اور فیصلہ سنانے کے لیے دوسری تاریخ 6 جنوری 2025 مقرر کی گئی، 6 جنوری کی تاریخ بھی مؤخر کر دی گئی اور 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن کیس کا فیصلہ اس روز بھی نہ سنایا جا سکا ، اس کے بعد عدالت نے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی۔

توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کابریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام تھا کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے سربراہ شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا جسے اپنے اثر و رسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظور بھی کروا لیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے خفیہ معاہدے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کو حکومتِ پاکستان کا اثاثہ قرار دے کر سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ استعمال کیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنی خاص ساتھی فرحت شہزادی کے ذریعے موضع موہڑہ نور اسلام آباد میں 240 کنال اراضی حاصل کی اور پھر زلفی بخاری کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے 458 کنال اراضی القادر یونیورسٹی کے لیے حاصل کی۔

عمران خان سیاسی قیدی ہیں ، رہائی ملنی چاہئے ، بیرسٹر گوہر

واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال تک اڈیالہ جیل میں جاری رہا۔ نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی تھی اور 17 دن تک بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.