ملتان ٹیسٹ: چائے کا وقفہ، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹیں گر گئیں

image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔

پاکستان نے چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ محمد ہریرہ کی گری جو 6 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان شان مسعود کی وکٹ کے صورت میں ہوا جو گوداکیش موتی کی گیند پر صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عمدہ بولنگ کا سلسلہ نہ رکا اور یوں کامران غلام 5 رنز بنا کر جیڈن سیلز کا شکار بن گئے۔

تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 8 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کے پہلے دن کے کھیل کا آغاز شدید دھند کے باعث مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے ہوا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چار سپنرز اور ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔

تاہم دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون

اس میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں کریگ براتھ ویٹ (کپتان)، میکائل لوئس، کیسی کارٹی، کیوم ہوج، ایلک اتھانزے، جسٹن گریوز، ٹیوِن املاچ، کیون سنکلیئر، گوداکیش موتی، جومیل وریکان، عامر جانگو اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.