نومنتخب امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مل کرکام کرنے پر اتفاق

image

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کا بڑے مسائل کیلئے اسٹریٹجک کمیونی کیشن چینل قائم کرنے پراتفاق، دونوں صدورکے درمیان یوکرین بحران، فلسطین اسرائیل تنازع پرتبادلہ خیال ہوا۔

روس اور ایران کے اسٹریٹجک شراکت داری کے جامع معاہدے پر دستخط 

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کوپرامن بنائیں گے، توقع  ہے ہم مل کربہت سارے مسائل حل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدرکیساتھ ٹیلی فون کال پراچھی گفتگوہوئی،امریکا اورچین مستقبل میں مختلف مسائل کوحل کرنے کے لیے کام کرینگے، چینی صدراورمیں دنیا کو پرامن اورمحفوظ بنانے کیلئے کام کریں گے۔

سخت سردی، ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کیپٹل ہل منتقلی کی پیشگوئی

صدرشی جن پنگ نے کہا کہ امید ہے ٹرمپ دورمیں چین امریکہ تعلقات کا اچھا آغاز ہوگا، دونوں ملک شراکت داراوردوست بن کرایک دوسرے کی کامیابی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کااحترام کرتے ہوئے مسائل کے حل کا راستہ تلاش کیا جائے، تائیوان کا سوال چین کی خود مختاری اورعلاقائی وحدت کے لیے اہم ہے، امید ہے امریکہ اس معاملے پر انتہائی احتیاط سے کام لے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.