جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ،حماس نے 3اسرائیلی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کر دیئے

image

حما س نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے 3اسرائیلی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کر دیئے۔

حماس نے3اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا، خواتین کو پہلے طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا جائے گا،دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام کے امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے۔

عالمی سطح پر گینگز اور بیانیہ جنگ میں نئی جہتیں

امدادی ٹرکوں میں گندم کا آٹا اور تیار شدہ کھانے کے پیکیج موجودہیں،تنظیم روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی ترسیل کا ارادہ رکھتی ہے۔

غزہ جنگ میں نقصانات

7اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے حملوں میں 46 ہزار 899 سے زائد فلسطینی شہیدہوئے،حملوں میں ایک لاکھ 10 ہزار 642 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیل نے غزہ جنگ کے دوران 217 فلسطینی صحافی شہید کیے، مغربی کنارے میں 175 بچوں سمیت 852 فلسطینی شہید کیے گئے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار بھی شہید ہوئے۔

لبنان میں سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ سمیت تقریباً 4 ہزار لبنانی شہری شہید ہوئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی 68 فیصد زرعی زمین اور 68 فیصد سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں۔

امریکی صدر نےسزایافتہ 5افراد کو معافی دیدی،عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں

غزہ کے 88 فیصد تعلیمی ادارے اور 83 فیصد عبادت گاہیں بمباری کی نذر ہوئیں،بمباری کے باعث غزہ کے 36 میں سے صرف 16 اسپتال جزوی فعال ہیں، 15ماہ میں غزہ کی 90 فیصد آبادی یعنی 19 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔

470روز میں اسرائیل نے غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا، تباہ شدہ عمارتوں کا 4 کروڑ ٹن ملبہ اٹھانے میں 10 سال سے زائد لگ سکتے ہیں،بمباری سے نقصان کا تخمینہ ساڑھے 18 ارب ڈالر سے زائد ہے،غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.