امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے سرحد کو محفوظ بنائیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

image

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن وامان بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے، ہم ایک بار امریکہ کو عظیم بنانے جا رہے ہیں۔

واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روک کر سرحد کو محفوظ بنائیں گے۔ غزہ معاہدے سے قیدیوں کی رہائی پر خوش ہوں۔

ٹرمپ کا امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ تبدیل کرنے کا اشارہ

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے پاس اب حزب اللہ یا حماس کے لئے پیسہ نہیں، مشرق وسطیٰ کیلئے میرے نامزد ایلچی کی وجہ سے غزہ معاہدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرزمین پر موجود تمام جرائم پیشہ تارکین وطن کو نکالیں گے۔ امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا پروگرام شروع کروں گا۔

کسی بھی صدرکوجرائم پراستثنی نہیں ہوناچاہیے، جوبائیڈن کا الوداعی خطاب

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن گزشتہ چار سال میں وہ نہ کر سکا جو میرے عہدہ سنبھالنے سے 3 ماہ قبل ہو گیا، امریکا کی آزاد بارڈر پالیسی کا خاتمہ کریں گے، افغانستان کو اربوں ڈالر کی امداد کے باوجود جوبائیڈن نے جنگی سازو سامان طالبان کے سپرد کر دیا، افغانستان سے امریکی جنگ سازو سامان کو بھی واپس لیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک پسند ہے،امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہئے، ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.