صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب سے قبل وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں بطور 47ویں امریکی صدر دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔
- ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔
- جو بائڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل پہنچ چُکے ہیں
- صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل نے اب سے کُچھ دیر قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلانیا کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان حلف برداری سے قبل واشنگٹن ڈی سی کے ایک گرجا گھر پہنچے۔
- عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے
- ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل جو بائیڈن نے کئی شخصیات کے لیے پیشگی معافی کا اعلان کیا تھا جن پر 'فوجداری مقدمہ چلانے کی دھمکی' دی گئی تھی، جن میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی اور کیپٹل فسادات پر گواہی دینے والے افسران بھی شامل ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی: 47ویں امریکی صدر نے حلف اٹھا لیا