پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا

image

پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا ہے،اس ایکٹ کے مطابق پتنگ با زی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

پتنگ با زی کرنے پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی، ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر مکمل پابندی ہو گی۔

بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے تین ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔

ایکٹ کے مطابق پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزارروپے جرمانہ ہوگاجبکہ دوسری بار ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.