پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں ایک آپریشن کے دوران 18 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں مختلف آپریشنز میں 23 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ میں اس حملے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ یہ نام نہاد ’دوست نما دشمن‘ چاہے کچھ بھی کر لیں، انھیں ہر صورت شکست ہو گی۔
- پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران 18 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مختلف آپریشنز میں 23 'دہشتگرد' بھی مارے گئے ہیں۔
- حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سنیچر کے روز یرغمالیوں کی رہائی کے چوتھے مرحلے میں حماس نے غزہ میں دو مختلف تقاریب کے دوران تین اسرائیلی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔ حماس کی جانب سے ان تین اسرائیلیوں کی آزادی کے بدلے میں اسرائیلی انتظامیہ نے 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
- بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو جان سے مارنے کی دھمکی کا مقدمہ ملک ریاض کے سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
- امریکی حکام کے جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر مسافر جہاز اور فوجی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے درمیان پیش آنے والے حادثے کے بعد اب ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈر بھی تلاش کر لیا گیا ہے جسے بلیک باکس بھی کہا جاتا ہے۔
- ضلع کرم کے اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو سعید منان ایک حملے میں زخمی ہو گئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بوشہرہ میں عارضی سیزفائر کے موقع پر علاقے کے دورے پر تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔
قلات حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر آرمی چیف کا پیغام: ’نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں انھیں شکست ہو گی‘