نہ لوگوں سے مل سکتے ہیں نہ ورزش کر سکتے ہیں۔۔ سیف علی خان کی اسپتال سے واپسی کی ویڈیو ! ڈاکٹر نے کیا سخت ہدایات دیں؟

image

بولی وڈ کے نواب، سیف علی خان، جو چند دن پہلے گھر میں ہونے والے چاقو حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، تقریباً ایک ہفتے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے۔ 16 جنوری کو پیش آنے والے اس حادثے نے مداحوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، جس کے بعد اداکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی جان بچانے کے لیے متعدد سرجریز کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سیف کو 6 دن کے علاج کے بعد 21 جنوری کی سہ پہر ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔ اگرچہ وہ ہسپتال سے گھر پہنچ چکے ہیں، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور کسی بھی قسم کی ورزش یا وزن اٹھانے سے سختی سے منع کیا ہے۔

سیف علی خان کو کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں سے دور رہیں تاکہ کسی ممکنہ انفیکشن سے محفوظ رہ سکیں۔ ساتھ ہی، انہیں جلد بازی سے گریز کرتے ہوئے مکمل صحت یابی تک فالو اپ چیک اپس جاری رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ہسپتال سے چھٹی کے وقت، سیف سفید لباس میں نظر آئے، جبکہ ان کے ایک بازو پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ وہ کمزور دکھائی دیے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے ہاتھ جوڑ کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ باہر موجود فوٹوگرافرز اور مداحوں کی بھیڑ نے انہیں گھیر لیا، تاہم اداکار نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا جواب مسکراہٹ اور شکریہ سے دیا۔

سیف کی ہسپتال سے رخصتی کے ساتھ ہی مداحوں میں ان کی مکمل صحت یابی کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ تمام خیرخواہ اداکار کی جلد از جلد واپسی کے منتظر ہیں، کیونکہ بولی وڈ کا یہ نواب نہ صرف اسکرین پر بلکہ دلوں میں بھی حکمرانی کرتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.