امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

image

امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد ریاستوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، امریکی ریاست الاباما میں 6 انچ تک برف پڑنے سے برفباری کا 144 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

فلوریڈا میں ریکارڈ 4 انچ برفباری ہوئی، طوفانی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، ٹیکساس میں 4 انچ برفباری ہوئی ہے، 8 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

روس مذاکرات کی میز پر نہ بیٹھا تو مزید پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ

ریاست لوویزیانا میں 10 انچ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی ہے، متاثرہ شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکا میں 3 کروڑ سے زائد شہریوں کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.