پی ایس ایل کےغیرملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی کا اضافی پیسے دینے کا فیصلہ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے 6 ہائی پروفائل غیرملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ  ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پر پاکستان کا نام بطور میزبان لکھا ہوگا،بی سی سی آئی کی تصدیق

غیرملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی، پی ایس ایل ڈرافٹ  میں پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہرغیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالرزمقررکی تھی۔

واضح رہے کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈ کاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا توکھلاڑیوں کی ادائیگی کیلئے سالانہ پانچ لاکھ ڈالرز مختص کئے جائیں گے۔

پچھلے سال اضافی رقم استعمال نہیں ہوسکی تھی جس کے باعث یہ رقم بڑھ کرایک ملین ڈالرزہو گئی ہے، فیشل نے کہا کہ پی سی بی اس فنڈ کا استعمال کچھ ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے کریگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.