انضمام الحق کے بیٹے ابتسام نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔۔ دلہن کون ہیں؟ دیکھیں دلکش تصویریں

image

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ہیرو انضمام الحق کی فیملی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، لیکن اس بار وجہ میدانِ کرکٹ نہیں بلکہ ان کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح ہے۔

ابتسام الحق کے نکاح کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ یہ دلکش تصاویر 'دا آرٹسٹ فوٹوگرافی' کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئیں، جہاں ابتسام اور ان کی دلہن کو انضمام الحق کے ہمراہ سفید لباس میں شاندار انداز میں پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ 2022 میں انضمام کی بیٹی کی شادی بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی تھی، اور اب ان کے بیٹے کا نکاح ایک اور خوشیوں بھرا لمحہ بن کر سامنے آیا ہے۔ سفید تھیم کے ساتھ تقریب میں نہایت خوبصورتی اور وقار کا اظہار کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے مطابق ابتسام الحق کی دلہن کا نام اقرا عامر ہے۔

کرکٹ فینز اور مداح ان لمحات کو نہایت پسند کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی ہزاروں لائکس اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.