کیا بلاول بھٹو کا وزن کسی بیماری سے کم ہورہا ہے؟ نامور صحافی کا انکشاف

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں حالیہ کمی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ مداحوں اور جیالوں میں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں، لیکن اب اس معمے سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے۔

معروف صحافی امتیاز چانڈیو نے بلاول ہاؤس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں کمی کسی ورزش یا ڈائٹ پلان کا نتیجہ نہیں بلکہ شوگر کی بیماری کے باعث انسولین کے استعمال کا اثر ہے۔

امتیاز چانڈیو نے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کی صحت کے لیے دعا بھی کی، جس پر جیالوں نے بھرپور ردعمل دیا اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی۔

سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کی ہر نئی تصویر پر صارفین تبصرے کرتے نہیں تھک رہے۔ حال ہی میں ان کا موازنہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور سے کیا گیا اور انہیں "مستقبل کے ہینڈسم وزیرِاعظم" قرار دیا گیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.