دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ

image

نیپال نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا۔

بی بی سی کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لئے فیس میں 36 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے خواہش کوہ پیماؤں کے لئے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔یہ اضافہ دس سالوں میں پہلی بار کیا جا رہا ہے۔

حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے، لاہور ہائیکورٹ

یاد رہے کہ گزشتہ سال نیپال کی سپریم کورٹ نے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے کہا تھا کہ کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔

دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے ماؤنٹ ایورسٹ سمیت آٹھ نیپال میں ہیں، پرمٹ فیس نیپال کے لئے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے، کوہ پیماؤں سے حاصل ہونے والی آمدن نیپالی معیشت میں چار فیصد سے زائد حصہ ڈالتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.