چھوٹے بیٹے کے رونے کی آواز سنی اور۔۔ سیف علی خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو کیسے بچایا؟ پہلا بیان سامنے آگیا

image

بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے گھر میں پیش آیا خطرناک واقعہ ان دنوں خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ سیف کے باندرا والے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی کوشش نے سب کو حیران کر دیا، لیکن ان کی بہادری نے اس واقعے کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

16 جنوری کی رات جب سب گہری نیند میں تھے، سیف نے اپنے گھر میں شور کی آوازیں سنیں۔ اپنے بیٹے جے کی آواز پر وہ فوراً 12ویں منزل سے 11ویں منزل پہنچے، جہاں ایک اجنبی کو نرس کے ساتھ الجھتے پایا۔ اجنبی کے پاس ایک چاقو تھا، اور صورتحال خطرناک ہو گئی۔

سیف نے اپنی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ خود چاقو کے وار سے شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے گردن اور پیٹھ پر لگنے والے زخم گہرے تھے، جن میں سے ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔

زخمی حالت میں سیف نے ہار نہیں مانی اور اپنی فیملی کو محفوظ رکھنے کے بعد اسپتال پہنچے، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے بجائے رکشے میں اسپتال گئے۔ ڈاکٹروں نے ان کی فوری سرجری کی اور چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے نکالا۔

سیف علی خان نے نہ صرف اپنی فیملی کو محفوظ رکھا بلکہ اپنی بہادری سے حملہ آور کو روکنے کی کوشش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد وہ چھ دن اسپتال میں زیر علاج رہے اور اب صحت یاب ہو کر گھر واپس آ چکے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.