ناشتہ ایک گھر میں تو کھانا دوسرے گھر میں کھاتا ہوں۔۔ اقرار الحسن 3 بیویوں کے ساتھ پرسکون زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ راز بتا دیا

image

"میری کامیاب ازدواجی زندگی کا سارا کریڈٹ میری تینوں بیویوں کو جاتا ہے۔ ان کی بدولت میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے۔ میری بیویاں نہایت شکر گزار اور صبر کرنے والی ہیں، جنہوں نے کبھی ایک دوسرے سے حسد نہیں رکھا۔ میں نے ہمیشہ تعلقات میں سچائی کو اہمیت دی، یہی کامیاب رشتے کا راز ہے۔ جب میں دوسری شادی کر رہا تھا، اس وقت میں نے پہلی بیوی سے نکاح کے دوران فون پر بات کی۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا، کیونکہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے دس ہزار اور جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ میری تینوں بیویوں نے کبھی مجھ سے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور جو دیا، اسی پر خوش رہیں۔ خدا انہیں صحت اور لمبی عمر عطا کرے۔"

پاکستانی ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی شادی شدہ زندگی کا راز سب کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں ایک فلاحی پروگرام میں شرکت کے دوران، انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کی کامیابی کا سہرا اپنی تین بیویوں کو دے دیا۔ ان کی ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی زندگی کا ہر خوشحال لمحہ ان کی بیویوں کے صبر، شکر اور بےمثال کردار کا نتیجہ ہے۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ تعلقات میں شفافیت رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کے وقت بھی وہ پہلی بیوی سے مسلسل رابطے میں تھے، اور کبھی کوئی بات خفیہ نہیں رکھی۔ ان کے مطابق، "ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے بےشمار جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، اس لیے میں نے ہمیشہ سچائی کو ترجیح دی۔"

اقرار نے کہا کہ ان کی تینوں بیویاں نہایت سمجھدار ہیں اور کبھی ایک دوسرے سے حسد کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا، "میری بیویوں نے کبھی کوئی فرمائش نہیں کی اور ہمیشہ جو دیا گیا، اسی پر خوش رہیں۔ ان کی محبت اور قربانیوں کی بدولت میری زندگی جنت کا منظر پیش کرتی ہے۔"

اقرار نے مزید کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی کسی پلاننگ کے بغیر بھی بہترین ہے۔ "میرا ناشتہ کہیں ہوتا ہے اور کھانا کہیں اور، لیکن اس کے باوجود سب کچھ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔ اس کا کریڈٹ میری بیویوں کو جاتا ہے، جنہوں نے کبھی کسی بات پر شکایت نہیں کی۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.