سلمان خان کے بعد کپل شرما کی جان کو بھی ’خطرہ،‘ دھمکی آمیز ای میل موصول

image
گذشتہ کچھ مہینے بالی وڈ کے لیے کافی پریشان کن رہے ہیں۔ اس سب کا آغاز اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں سے شروع ہوا، اور کچھ مبینہ شوٹرز نے ممبئی میں ان کے گھر کی ریکی بھی کی۔

بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق گذشتہ برس اکتوبر کو سیاستدان بابا صدیقی، جن کے فلمی ستاروں سے اچھے تعلقات تھے، کو قتل کر دیا گیا۔ اور ان تازہ اطلاعات کے مطابق مشہور کامیڈین کپل شرما، راج پال یادو اور کچھ دوسرے اداکاروں کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔

کپل شرما، راج پال یادو، مشہور کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا اور اداکارہ سوگندھا مشرا کو مبینہ طور پر قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان تمام افراد کو دھمکیاں پاکستان سے دی گئی ہیں اور ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کپل اس سلسلے کا نیا اضافہ ہیں اور ان کے پہلے راج پال یادو، ریمو اور سوگندھا کو ای میل کے ذریعے دھمکیاں ملی تھیں۔

انڈیا کے مشہور کامیڈین کپل شرما کو ایک صارف نے 14 دسمبر 2024 کو ایک پریشان کن ای میل کے ذریعے دھمکایا۔ اس ای میل جس کے متن کے اختتام پر ’بشنو‘ کے نام سے دستخط کیے گئے تھے، میں آٹھ گھنٹے کے اندر کپل سے جواب طلب کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بی این ایس کی دفعہ 351 (3) کے تحت نامعلوم شخص کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جبکہ ای میل کا آئی پی ایڈریس پاکستان کا بتایا جا رہا ہے، اور معلوم ہوا ہے کہ کپل شرما اور ان کے اہل خانہ کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.