آئی سی سی کا ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، تین پاکستانی کھلاڑی شامل

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق مینز ون ڈے ٹیم میں نہ صرف کوالٹی کو مدنظر رکھا گیا ہے بلکہ سٹار پاور اور مستقل مزاجی کے عناصر کو دیکھتے ہوئے انتخاب کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں تین پاکستانی، چار سری لنکن، تین افغان اور ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی شامل ہیں۔

اس ون ڈے ٹیم میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چاریتھ اسالانکا اور وانِندُو ہاسارنگا کو شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح افغان کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گُرباز، عظمت اللہ عمرزئی اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شرفین رَدرفورڈ اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف ایئر بطور پلیئنگ الیون کچھ یوں ہے۔

 

حارث رؤف نے گزشتہ سال آٹھ ون ڈے میچ کھیلے جس میں انہوں نے 22.4 کی بولنگ اوسط کے ساتھ 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

صائم ایوب، رحمان اللہ گُرباز، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، چاریتھ اسالانکا (کپتان)، شرفین رَدرفورڈ، عظمت اللہ عمرزئی، وانِندُو ہاسارنگا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اے ایم غضنفر۔

پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے گزشتہ سال نو ون ڈے میچز کھیلے جن میں انہوں نے 64.37 کی اوسط سے 515 رنز بنائے۔

انہوں نے 2024 میں تین سینچریاں اور ایک ففٹی بنائی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 2024 میں پاکستان کی چھ میچوں میں نمائندگی کی جس میں انہوں نے 15 وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف نے گزشتہ سال آٹھ ون ڈے میچ کھیلے جس میں انہوں نے 22.4 کی بولنگ اوسط کے ساتھ 13 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.