پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

image

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا کروں گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے شیئرز خریدنے سے متعلق مختلف افراد سے بات چیت جاری ہے۔ اور ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ 30 روز میں ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر پہلا غیر ملکی دورہ برطانیہ یا سعودی عرب کا ہو گا۔ اور سعودی ولی عہد سے تیل کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ، ریلیاں

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کے رہائشیوں کو پڑوسی ممالک منتقل کرنے سے متعلق بات کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ بم کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.