اسلام آباد میراتھن کا اختتام ،جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

image

اسلام آباد میراتھن کا اختتام ہوگیا جس کے بعد جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

فل میراتھن میں پہلی پوزیشن لینے والے کو ایک لاکھ روپے،ہاف میراتھن میں پہلی پوزیشن لینے والے کو 50ہزار روپے کا انعام دیا گیا، اس کے علاوہ 5کلو میٹر میں پہلی پوزیشن لینے والے کو 25 ہزار روپے دیئے گئے۔

پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیاجاتا،ایمل ولی خان

فل میراتھن میں ناروے کی خاتون نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،خواتین کی ہاف میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن کرسٹینا کے نام رہی۔

مردوں کے ہاف میراتھن میں لاہور کے محمد عامر کی پہلی پوزیشن رہی،5کلو میٹر کی خواتین کی ریس میں محسنہ مغل نے پہلی پوزیشن حاصل کی،5کلو میٹر کی مردوں کی ریس میں گجر خان کے شفیق الرحمان کا پہلا نمبر رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.