بانی پی ٹی آئی بات چیت کے ذریعے درجہ حرارت نیچے لانا چاہتے ہیں، فواد چودھری

image

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے ذریعے درجہ حرارت کو نیچے لانا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقت میں فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں ہمارے موجودگی ظاہر کی گئی۔ اس وقت عدلیہ خوفزدہ ہے اور آزادانہ فیصلے نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے ججز کی کنپٹی سے پستول ہٹایا جائے۔ میڈیا کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اور پاکستان میں عملی طور پر عدلیہ کو ختم کیا جا رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دشمنی میں سب ادارے ختم کیے جا رہے ہیں۔ اور پاکستان عدم استحکام کی کیفیت میں ہے۔ ہر ادارہ برے حالات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو واپس ٹریک پر لانے کے لیے بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی جائے۔ کیونکہ بانی پی ٹی آئی بات چیت کے ذریعے درجہ حرارت نیچے لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی وفاداری کچھ کام نہ آئی، مریم اورنگزیب

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کہتا ہوں کہ ٹک ٹاک پر حکومت نہیں ہوتی۔ اور لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر اور دیوار سے لگا کر حکومت نہیں ہوتی۔ جمہوریت ہی پاکستان جیسے ملک کو چلا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے عوام کا اور آئین کا احترام کرے۔ اور سپریم کورٹ کے ججز کے فل کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جانا چاہیئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات روکے نہیں گئے، بلکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو گی۔ کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.