بھارت کے نوجوان بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

image

بھارت کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف چنئی میں کھیلے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست سنا دی۔

نوجوان بیٹر تلک ورما کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارت نے 166 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، تک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان میں کھیلے گئے آخری3 ٹیسٹ میچز تاریخی حیثیت اختیار کر گئے

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھارت کو انگلینڈ پر دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے، بھارتی بیٹر تلک ورما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بھارتی بیٹر نے گزشتہ 4 اننگز میں آؤٹ ہوئے بغیر مجموعی طور پر 318 رنز بنائے جس میں انہوں نے دو سنچریاں بھی بنائیں۔انہوں نے آخری چار اننگز میں 72، 19، 120، 107 رنز بغیر آؤٹ ہوئے بنائے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کے پاس تھا انہوں نے 2023 میں آؤٹ ہوئے بغیر مجموعی طور پر 271 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.