جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی شروع ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق لاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں ، شارع الرشید پر واپس جانے والے افراد کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد ، اسرائیلی فوج کا رفح سے انخلاء شروع
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کوکھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سے شمال کی طرف جانے کی اجازت ہو گی۔
خیال رہے معاہدے کے تحت بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر ہفتے کو اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا تھا۔