امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک میں چین کی مداخلت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چینی کمپنی ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے ہمارے پاس بہت سرمایہ کار ہوں گے۔
ٹرمپ کے خلاف مقدمہ میں کام کرنیوالےدرجنوں ملازمین برطرف
مارکیٹنگ ریسرچ کے ملٹی نیشنل ادارے اپسوس کے رائے عامہ کے ایک مشترکہ جائزے نے ظاہر کیا ہے کہ تقریباً 58 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ چین کی حکومت امریکی رائے عامہ کو متاثر کرنے کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کرتی ہے۔
ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اورامریکی کانگریس نے ٹک ٹاک کو چینی کمپنی کی ملکیت سے علیحدہ نہ ہونے کی صورت میں پابندی کا بل منظور کیا ہے جو صدر جو بائیڈن کے دستخط کے بعد قانون بن چکا ہے۔