امریکی سینیٹ میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے خلاف ریپبلکن قانون مسترد

image

امریکی سینیٹ میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے خلاف ریپبلکن قانون مسترد کردیا گیا۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ کے خلاف بل مسترد کیا گیا ہے۔

ٹرمپ چین کی ایپ ڈیپ سیک کوخطرہ سمجھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

بل میں آئی سی سی کے کسی بھی غیرملکی اہلکار کے خلاف پابندیاں لگانے کی تجویز دی گئی تھی، ڈیموکریٹس نے بل کو وسیع اوراتحادی ممالک کے لئے نقصان دہ قراردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کے ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے وزیراعظم اور سابق وزیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر آئی سی سی کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا قانون منظورکیا ہے۔

عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں دونوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.