2013 میں طویل لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، اس وقت بھی ملک درست سمت گامزن، نائب وزیراعظم

image

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2013 میں ملک میں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ملکی معیشت اس وقت درست سمت میں گامزن ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کی حکومت میں لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کا خاتمہ ہوا، ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنا۔

حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے،وفاقی وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے،2022 میں ہم نےحکومت میں آکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نےترقی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، حکومت اور نجی شعبے کو مل کر ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان میں ایس سی او یونٹ سمیت کئی بڑے ایونٹ کامیابی سے ہوئے، لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پرعالمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.