اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت گر گئی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، انڈیکس اتار چڑھائو کا شکار رہا ، جبکہ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس 326 پوائنٹس گر گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 703 پوائنٹس پر آ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا

گزشتہ روز بھی ایک سیشن کے دوران انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 10 پییسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.