وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ڈیپ سیک امریکی اے آئی انڈسٹری کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چین کی اے آئی ایپ کے قومی سلامتی کو لاحق مضمرات دیکھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شعبہ اے آئی میں امریکی اجارہ داری برقرار رکھنے کے آپشنز زیرغور ہیں۔
چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کے اقدامات کیے ہیں، صدر یکم فروری کوکینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیپ سیک کے اثرات عالمی منڈی پر بھی پڑنے لگ گئے ہیں، پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد تک کی کمی ہو گئی اور قیمت دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی۔