پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی نے لاہور انتظامیہ کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکم امتناع اور ضمانت سے معاملات حل نہیں ہوں گے، جسٹس منصور علی شاہ

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پرامن طریقے سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کو آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے 8 فروری کو یام سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.