قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔
چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں، جبکہ اسٹیڈیم لاہور میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا کیریئر دائو پر نہیں لگانا چاہتا ، محسن نقوی
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کو سابق عظیم کرکٹرز کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔
جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، محسن نقوی
27 سے 28 فٹ بلند مجسمہ 18 دن میں مکمل کیا گیا ہے، مجسمے کو رنر مین کا نام دیا گیا ہے، مجسمے میں کھلاڑی کو دوڑتے ہوئے انداز میں دکھایا گیا ہے، لوہے سے تیار کردہ مجسمے کا وزن دو ٹن ہے۔