سمتھ کے 10 ہزار رنز، خواجہ کی ڈبل سینچری: گال ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ہرا دیا

image

دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 122 رنز سے شکست دے دی۔

گال میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 247  رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں جیفری وینڈرسے نے 53، اینجلو میتھیوز نے 41 اور کپتان دھننجایا ڈی سِلوا نے 39 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں نیتھن لائن اور میتھیو کوہنامین نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کی تاریخی ڈبل سینچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے۔

پہلی اننگز میں کینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ نے 232، کپتان سٹیو سمتھ نے 141 اور جوش انگلس نے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں پرباتھ جایاسوریا اور جیفری وینڈرسے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے سری لنکا میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے 352 گیندوں پر 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 232 رنز بنائے۔

اس اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ایشیا میں اپنا ایک اننگز میں سب سے زیادہ یعنی 654 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ  بھی قائم کیا۔

ڈبل سینچری سکور کرنے پر عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب سٹیو سمتھ نے بھی 141 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر 10 ہزار رنز بنانے  کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سٹیو سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے جبکہ وہ تیزی سے 10 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بیٹر ہیں۔

سٹیو سمتھ نے 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز 205 اننگز میں حاصل کیا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن ہوگئی تھی۔

میچ میں شاندار ڈبل سینچری سکور کرنے پر عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 6 فروری سے گال ہی میں کھیلا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.