ملتان اورلاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت دوبارہ 595 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز برائلر گوشت 580 روپے فی کلو تھا۔
سرکاری نرخنامے میں لاہور میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 11 روپے فی کلو اضافہ ہواہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے ہو گیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ
لاہور میں انڈے بھی مزید دو روپے مہنگے ہو گئے ہیں،سرکاری نرخنامے میں مرغی کے انڈوں کی فی درجن قیمت 222 روپے سے 224 روپے ہو گئی ہے۔
ملتان میں بھی زندہ برائلر مر غی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایک ہی دن میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے۔
جس کے بعد ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو ہے، انڈو ں کی فی درجن قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 195 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔