معاشی شرح نمو 4.2 فیصد مقرر، اور زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر

image

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی شرح نموکا ہدف 4.2 فیصد مقررکرنے کی تجویزسامنے آگئی جبکہ زرعی شعبے کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

نئے مالی سال میں صنعتی شعبے کاہدف 4.3 اور خدمات کے شعبےکا ہدف 4 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیےمہنگائی کا سالانہ اوسط ہدف 7.5 فیصداورمجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.7 فیصد رکھنے کی تجویزہے۔

دستاویز کے مطابق فکسڈ انویسٹمنٹ کے لیے نئے مالی سال میں 13 فیصد کا ہدف،پبلک بشمول جنرل گورنمنٹ انویسٹمنٹ3.2 اور پرائیویٹ انویسٹمنٹ کا ہدف9.8 فیصدکی تجویزہے۔

دستاویزکے مطابق نیشنل سیونگز کا ہدف14.3فیصد، اہم فصلوں کا ہدف 6.7 فیصد، دیگرفصلوں کا ہدف 3.5 فیصد، کاٹن جننگ 7،لائیو اسٹاک 4.2 اور جنگلات کا ہدف 3.5 فیصدرکھنے کی تجویزہے۔

آئندہ مالی سال کے لیے فشنگ کا ہدف 3 فیصد، مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.7 فیصد،لارج سکیل 3.5،سمال سکیل 8.9 اور سلاٹرنگ کا ہدف 4.3 فیصدرکھنے کی تجویزہے۔

آئندہ مالی سال میں بجلی،گیس اورواٹر سپلائی کےلیے3.5فیصد، تعمیراتی شعبے کا ہدف 3.8 فیصد، ہول سیل اینڈ ریٹیل ٹریڈ کا ہدف3.9 فیصد، ٹرانسپورٹ، سٹورریج اینڈ کمیونیکیشنز کا ہدف 3.4 فیصد ،انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا ہدف 5 فیصد، فنانشل اینڈ انشورنس سرگرمیوں کا ہدف 5 فیصدرکھنے کی تجویزہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.