تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

image

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن ، اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی گوشوارے جمع کرانے پر مزید34 اراکین کی رکنیت بحال

واضح رہے پی ٹی آئی نے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات 9 جون 2022 کو کرائے ، جسے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا۔

نومبر 2023 میں الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کو کالعدم قرار دیا اور پارٹی کو اپنے انتخابی نشان ”بلے“ کو بچانے کیلیے نئے انتخابات کیلیے 20 دن کا وقت دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.