مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، نواز شریف

image

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کام زیر غور آئے۔

اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تعصب سے پاک میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند ہے۔ جبکہ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر مریم نواز مبارک اور شاباش کی مستحق ہیں۔ کسان کارڈ کی وجہ سے آڑھتیوں سے چھٹکارا ملنے پر کاشتکار خوشحال ہوا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہیں۔ اور مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14 روپے میں مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتی، وزیر اعلیٰ سندھ

مریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کو دسمبر تک مکمل کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.