چیف جسٹس پاکستان نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

image

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز تبادلوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز تبادلوں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔ اور ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کیوں ججز تبادلوں پر راضی ہوا؟ ججز کے تبادلے آئین کے تحت ہوئے۔ جبکہ ایک بلوچی اور ایک سندھی بولنے والا جج آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ وفاق پورے ملک کا ہے۔ اور ججز تبادلے آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر حصوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں پر لاہور، اسلام آباد اور کراچی بار کونسل نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال ہو گی۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں وقفے کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی آج ہڑتال کا اعلان کیا۔ وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی۔

ہائیکورٹ بار، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کا مشترکہ فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.