لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا

image

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کی ٹرانسفرکے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، لاہور ہائیکورٹ میں وقفے کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، اسلام آ باد ہائیکورٹ بار نے وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ہائیکورٹ بار، اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کا مشترکہ فیصلہ کیا تھا، دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی ججز کے اسلام آباد ٹرانسفر پر آج عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

صدر کراچی بار عامر وڑائچ کا کہنا تھا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس ساڑھے11 بجے ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.