شام میں کار بم دھماکا ، 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

image

شام میں کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ،  دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔

ترکی ، گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ، 12 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی منبیج شہر میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، حالیہ عرصے میں ترک حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا چھٹا دھماکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.