سونا مزید 200 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 200 روپےکا اضافہ ہوگیا ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہو گئی ہے۔

ریونیو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کپیسٹی بڑھانی ہو گی،وفاقی وزیرخزانہ

چاندی کی فی تولہ قیمت 5روپے کی کمی سے 3265روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 4روپے کی کمی 2799روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 2799 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

معیشت کے اشاریے بہتر ،سرمایہ کاروں اور عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ،شہبازشریف

مستقبل کیا ہوگا؟

ماہرین کہتے ہیں کہ عالمی سطح پر تجارتی جنگ چھڑنے کے بعد سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہونگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.