سیمنٹ کی بوری کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

image

ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری کی ریٹیل قیمتوں میں کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی جاری رہا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 30 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1368 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.34 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.12 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1345، راولپنڈی 1329، گوجرانوالہ 1370، سیالکوٹ 1370، لاہور 1400، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1363، ملتان 1361، بہاولپور 1400، پشاور 1380 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1330 روپے ریکارڈکی گئی۔

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1339، حیدرآباد 1340، سکھر1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1425 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.